Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہلم کے جلوسوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

Now Reading:

چہلم کے جلوسوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری
چہلم

محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے جلوسوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چہلم جلوس میں نت نئی سرگرمیاں کرنے کی اطلاع ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے جلوسوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کے ڈویزنل کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو خط لکھ کر حکم دے دیا۔

محکمہ داخلہ کو یوم عاشور پر پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کی رپورٹس موصول ہوئی تھیں جس کی بنا پر نیا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے اجازت کے علاوہ چہلم کے جلوسوں  کے نئے اجازت نامے نہ جاری کیے جائے۔

Advertisement

حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جلوس میں محکمہ داخلہ کی پالیسی کے مطابق سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل کراچی ٹریفک پولیس نے چہلم امام حسین  کے جلوس سے متعلق روٹ پلان جاری کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 20 صفر ،8 اکتوبر کو مرکزی جلوس نشتر پارک  سے دوپہر ایک بجے برآمدہوگا، مرکزی جلوس  سے قبل صبح 9 بجے مارٹن روڈ شاہ نجف امام بارگاہ سے علم کا جلوس برآمد ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ علم کا جلوس نشتر پارک  پر اختتام پذیر ہوگا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی، مرکزی مجلس کے بعد جلوس برآمد ہوگا،  مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پنجاب اسمبلی میں طلباء کے موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
معرکہ حق میں 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے، عالمی ماہر کا انکشاف، ٹیل نمبرز بھی بتا دیے
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر