شعیب خان کالیجنڈری اداکارہ رانی کومنفرد خراج تحسین
پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نےپاکستانی لیجنڈری اداکارہ رانی کا روپ...
                                                                              شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان کا روپ کس نے اپنا لیا؟
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے حلیمہ سلطان کا روپ اپنا لیا ہے۔

یاد رہے کہ اکثر مختلف نامور شخصیات کا روپ دھارنے والے میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے اس بار دُنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی ’حلیمہ سلطان‘ کا روپ اپنایا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں۔

شعیب خان کی جناب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر دیکھاجاسکتا ہے کہ اُنہوں نے ناصرف حلیمہ سلطان کے جیسا میک اپ کیا ہوا ہے بلکہ اُن کا لباس اور جیولری بھی حلیمہ سلطان کے کردار سے ملتی جلتی ہے۔
میک اپ آرٹسٹ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’حلیمہ سلطان ایک ایسا متاثر کن کردار ہے جو نرم مزاج، خوبصورت، ہمدرد، جذباتی اور عقلمند ہونے کے ساتھ ہی آزاد نظم و ضبط کی مالک بھی ہے۔‘

شعیب خان نے مزید لکھا کہ’آج میں اُسی متاثر کُن شخصیت کو اپنے خاص انداز میں خراج تحسین پیش کر رہا ہوں۔‘
واضح رہے کہ میک اپ آرٹسٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کو بھی ٹیگ کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News