
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں عمائدین نے اس مسئلے کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اٹھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں بابری مسجد کی شہادت کے حوالہ سے بھارت کی خصوصی عدالت کے فیصلے سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروع کے لیے وزیر مذہبی امور کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اسپیکر قومی اسمبلی کے افعانستان کے لیے نئی ویزہ پالیسی کی منظوری کے لیے کردار کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہا کہ افعانستان کے لیے نئی ویزہ پالیسی پاکستان و افعانستان کے مابین تعلقات اور تجارتی سرگرمیوں کو فروع دینے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی جبکہ اس فیصلے سے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بابری مسجد کی شہادت کے حوالہ سے بھارت کی خصوصی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کے بنیادی حقوق کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ان کی عبادت گاہوں کو حکومتی سطح پر تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News