Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز بانڈ سیریز ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار

Now Reading:

جیمز بانڈ سیریز ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار

جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی وجہ سے جیمز بانڈ سیریز اگلے سال تک ریلیز کی جائے گی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر سے ہمارے مداحوں کو مایوسی ہوگی، تاہم اب ہم فلم نو ٹائم ٹو ڈائی آپ لوگوں کے ساتھ آئندہ برس شیئر کریں گے۔

جیمز بانڈ سیریز کی نئی اور اداکار ڈینیئل کریگ کی سیریز کی آخری فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز کی تاریخ کو بھی مسلسل تبدیل کیا جاتا رہا۔

ابتدا میں اس فلم کے پریمیئر کی تاریخ 31 مارچ 2020 رکھی گئی تھی تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے کیسز اور لوگوں کے گھروں تک محصور ہونے کے بعد اسے بڑھا کر اپریل تک کردیا گیا تھا۔

Advertisement

بعد ازاں ایم جی ایم، یونیورسل اور فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں فلم کو 12 نومبر جبکہ امریکا میں 25 نومبر  کو ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم اب اس فلم کی ریلیز سے متعلق نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب یہ فلم آئندہ برس اپریل میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے لاک ڈاؤن نے دنیا بھر میں ہر شعبے کو ہی شدید متاثر کیا۔

اسی لاک ڈاؤن کے دوران فلمی دنیا بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے ختم ہونے کا انتظار کرتی رہی۔

سنیما بند ہونے کے باعث متعدد بڑی فلموں کی ریلیز روک دی گئی جبکہ ایوارڈ فنکشنز بھی موخر کر دیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر