
رینجرز کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
رینجرز نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹارگیٹیڈ چھاپہ مار کارروائياں شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹیڈ چھاپہ مار کارروائيوں میں مجموععی طور پر اکیس 21 ملزمان گرفتار کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈسٹریل ایریا کورنگی، مومن آباد، ماڈل کالونی، شاہراہ فیصل، فیروزآباد، موبینہ ٹاٶن، عوامی کالونی، نیپٸیر، اور رسالہ کے علاقوں سے 18 ملزمان گرفتار کئے ہیں۔
ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کراٸم، لوٹ مار، غیرقانونی اسلحے اور منشیات فروشی جیسے جراٸم میں ملوث ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا تھا۔
تر جمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ آپریشن کے علاقوں میں گلیوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی ہے جبکہ آپریشن علاقے میں موجود کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
تر جمان سندھ رینجرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھر گھر تلاشی کی گئی ہے جبکہ مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فیکشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
تر جمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کیے جانے والے کومبنگ آپریشن میں رینجرزکا موٹرسائیکل اسکواڈ اور النسا ریپڈ ایکشن فورس بھی شریک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News