Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ایشو ہے ، مشعال ملک

Now Reading:

کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ایشو ہے ، مشعال ملک
مشعال ملک

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ایشو ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کے نام پر چیمپن شپ کا انعقاد قابل تعریف ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاتا ہے، پاکستان نےجب بھی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی تو مقبوضہ کشمیر میں بھرپور جشن منایا جاتا ہے۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ 70 سال سے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں اور کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ایشو ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک  نے مزید کہا کہ کشمیر کے نام پر ایونٹ سے کشمیری عوام کی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ وقت آگیا ہے کہ انسانیت کو بچانے کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا تھا کہ بھارتی فورسز سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو قتل اور گرفتار کررہی ہے، سری نگر کے علاقے رامباغ میں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارتی فورسز کے وحشیانہ ہتھکنڈے بہادر کشمیری عوام کی ہمت کم نہیں کریں گے جبکہ بھارتی سرکار کی غیر قانونی حرکتوں اور مظالم کی نئی لہر سے حق خود ارادیت تحریک مزید ابھرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم
شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر