سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ ریاست کا اہم ستون ہونے کے ناطے میڈیا کا کردار ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا وزارت خارجہ میں دفتر خارجہ پریس کور کے اعزاز میں عشائیہ کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے وزارت خارجہ آمد پر صحافیوں کا خیر مقدم کیا۔
سہیل محمود نے کہا کہ عوام الناس کی حقائق تک رسائی آپ کے توسط سے ہوتی ہے جبکہ ریاست کا اہم ستون ہونے کے ناطے میڈیا کا کردار ناگزیر ہے۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے یہ بھی کہا کہ اپنی مثبت رپورٹنگ کے ذریعے، مسئلہ کشمیر سمیت اہم خارجہ امور کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے میں میڈیا کا کردار مثالی رہا جس کیلئے میں وزارت خارجہ کی پریس کور کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
صحافی برادری نے دفتر خارجہ اور پریس کور کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشنز کو سراہا اور عشائیے کے اہتمام پر سیکرٹری خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
عشائیہ میں وزارت خارجہ سے منسلک مقامی و بین الاقوامی چینلز کے بیٹ رپورٹرز، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
