وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو اسلامو فوبیا سے متعلق متحد ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے مصر کے سفیر طارق محمد دھوروگ کی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال اورمستقبل میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
مصر کے سفیر سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے جبکہ ہم سب کو ناموس رسالت کے معاملے پر یکجا ہونا چاہیے۔
وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے مزید کہا کہ خطے کے امن کے لئے کشمیر کے مسئلے کا حل ضروری ہے۔
مصری سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے وزارت داخلہ کی جانب سے سفارت خانہ کے معاملات میں تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصر کے سفیر نے کہا کہ بڑھتا ہوا اسلام و فوبیا پریشان کن ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
