وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتیں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل مقبوضہ کشمیر میں جرائم کو سامنے لارہی تھی،بابری مسجد کا افسوسناک واقعہ ہوا، جو افراد مسجد کو شہید کرنے میں ملوث سے عدلیہ نے انہیں چھوڑ دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہندوستان سے ان فیملی ممبرز کی تفصیلات مانگی جن کو وہاں قتل کیا گیا جبکہ ہم نے ہندوستان سے اموات کی وجوہات پوچھی اور ہم نے بچنے والی خاتون تک کونسل رسائی مانگی۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ 11 اموات کا پوسٹ مارٹم جو ہوا وہ ہمارے ہائی کمیشن نمائندے اور ڈاکٹر کی موجودگی میں ہونا چاہیے لیکن ہندوستان کی وزارت ایکسٹرنل افیئرزنے اس پر کوئی مناسب جواب نہ دیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے معاملے پر ہندوستان نے واویلا کیا، یہاں بھی ہم کونسل رسائی مانگ رہے ہیں جبکہ ہم پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اس پر بھی پیش رفت نہیں ہو رہی۔
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستان اپنا بیانیہ انکے ذریعے پھیلانا چاہتا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں جبکہ جموں و کشمیر میں انڈیا کا سیکولر انڈیا کا بیانیہ ختم ہو گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کا بیانیہ آگے بڑھ نہیں پارہا، ہندو کمیونٹی اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی آرگنائزیشنز سے بھی اس معاملے پر ہم رابطہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
