Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹا سمگلنگ ناقابل برداشت ہے ، چیف سیکرٹری

Now Reading:

آٹا سمگلنگ ناقابل برداشت ہے ، چیف سیکرٹری
چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری کاظم نیاز نے کہا ہے کہ آٹا سمگلنگ ناقابل برداشت ہے انتظامیہ ہر حال میں اسکی روک تھام یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈویژنل کمشنرز نے مصنوعی مہنگائی کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے اجلاس کو اگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ انتظامیہ مسلسل بازاروں کا دورہ کرکے سرکاری نرخناموں پرعمل داری یقینی بنارہی ہے جبکہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران مزید کہا گیا کہ کاروائیوں کے نتیجے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کافی کمی آئی ہے اور کابینہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق سستے بازار قائم کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ کئی جگہوں پر انصاف سستا بازار کے لئے جگہوں کی نشاندہی ہوچکی ہے۔

چیف سیکرٹری کاظم نیاز نے مصنوعی مہنگائی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پراظہار اطمینان کیا اور منصوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

Advertisement

 کاظم نیاز نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے جبکہ آٹا ،چینی اور اشیاء خوردونوش کے دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

چیف سیکرٹری کاظم نیاز نے مزید کہا کہ آٹا سمگلنگ ناقابل برداشت ہے انتظامیہ ہر حال میں اسکی روک تھام یقینی بنائے جبکہ کابینہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق تمام ڈویژن میں سستے بازار جلد ازجلد قائم کی جائے اور انتظامیہ سستے بازاروں میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

اجلاس میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹرز شریک ہوئے جبکہ ڈویژنل کمشنرزاورریجنل پولیس افیسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر