
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مَارسودی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاک انڈونیشیا تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو طرفہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اگست 2020 میں اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی کامیاب صدارت اور امن عالم کیلئے کاوشوں پر انڈونیشیائی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی جبکہ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ سیاسی، معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اوراہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے اور خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیرخارجہ نے اپنی انڈونیشیائی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News