Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کر دے گا؟

Now Reading:

کیا ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کر دے گا؟

پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ ایک بار پھر سے کام کرنا شروع کر دیگا تاہم مختصر ویڈیوز شیئر کرنے کی سوشل ایپ نے ملکی انتظامیہ کیساتھ رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی پیش کش کی ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے  موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک  کو پاکستان بھر میں بند کردیا۔

مزید پڑھیں

ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کردیا گیا

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے  موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک...

ذرائع کے مطابق  پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے  موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو بند کرنے  کے لیے موبائل فون کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی تھی۔

اس حوالےسے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ  موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو معیار بہتر بنانے کے لیے متعدد نوٹس دیے گئے لیکن  ٹک ٹاک نے معیار کو بہتر نہ کیا  اور غیر معیاری و غیر اخلاقی مواد کو روکنے میں ناکام رہا ۔

Advertisement

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ  ٹک ٹاک کوعوامی شکایات پر بند کیا گیا ہے ۔

واضح رہے ایک نیوز ایجنسی کے سوالات کے جواب میں ٹک ٹاک انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائے گی جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کر دے۔

پی ٹی اے کے ایک اعلٰی افسر نے بھی بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی طرف سے رابطے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اگر ایپ انتظامیہ اپنے غیر قانونی مواد کی روک تھام کا نظام بہتر کر لے تو پی ٹی اے اسے بحال کر سکتی ہے۔

 کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ ٹک ٹاک سروس کی تمام مارکیٹس میں مقامی قوانین کی پابندی کے لیے پرعزم ہے. ہم پی ٹی اے سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائیں گے جس کی وجہ سے ہم ملک کی تخلیقی اور متحرک کمیونٹی کی خدمت جاری رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن میں ایک محفوظ اور مثبت ماحول کو قائم رکھنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایک متحرک نظام موجود ہے جس کے تحت یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم صارفین کے لیے محفوظ اورخوش گوار رہے اور اس میں ایسا آسان طریقہ کار بھی شامل ہے جس کے تحت ہمارے قواعد کی خلاف ورزی پر مبنی مواد کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر