Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنت مرزا کے پاکستان سے باہر بھی چرچے

Now Reading:

جنت مرزا کے پاکستان سے باہر بھی چرچے

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ماڈل اور فلمسٹار جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر دس ملین فالووز ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے تمام ریکارڈ توڑدیئے

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر...

جنت مرزا کے مرد و خواتین سمیت کسی بھی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز میں سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔

دوسری جانب جنت مرزا آج کل جاپان کے دورے پر ہیں اور یہاں سے بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعےوہ دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو جاپان کی معلوماتی اور دلچسپ ٹک ٹاک ویڈیوز کےذریعے محظوظ کررہی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے گزشتہ روز جنت مرزا کے ایک کروڑ فالوورز مکمل ہئے ہیں۔

ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں جاپان کی اہم سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر جنت مرزا نے جنگ سے خصوصی گفتگو بھی کی۔

جنت مرزا نے بتایا کہ اُن کی سید نور کی ہدایات میں بننے والی فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کی اس فلم میں صائمہ سمیت دیگر معروف فنکاروں نے کام کیا ہے۔

علاوہ ازیں جنت مرزا نے ایک میوزک ویڈیو میں بھی کام کیا ہے جس نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔

اس گانے کو صرف دو ہفتوں میں 20 ملین افراد نے سوشل میڈیا پر دیکھا ہے۔

اس حوالے سے جنت مرزا نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا انتہائی موثر اور طاقت ور میڈیم کی شکل اختیار کرچکا ہے جس میں ہر شخص جس میں ذرا بھی ٹیلنٹ ہے وہ دنیا بھر میں اپنی شناخت بنا سکتا ہے۔

جنت مرزا نے کہا کہ انہوں نے شوقیہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کی۔

ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے کامیاب ہوتی گئی اور سید نور صاحب اور صائمہ جی نے خود اُن سے رابطہ کیا اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کر دی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ شروع میں والدین نے اجازت نہیں دی تاہم سید نور صاحب نے خود والد سے رابطہ کرکے درخواست کی کہ اُن کی فلم ایک فیملی فلم ہوگی۔

 جبکہ شوٹنگ کا ماحول بھی بالکل صاف ستھرا رکھا جائے گا، جس کے بعد والد صاحب کی اجازت سے فلم میں کام کرنا شروع کیا۔

جنت مرزا نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران والدہ بھی ساتھ ہی ہوتی ہیں۔

جنت مرزا نے بتایا کہ اُن کی چھوٹی بہن الشبہ مرزا بھی ایک معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور پاکستان میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اُن کی بڑی بہن سحر مرزا یوٹیو ب کی معروف بلاگر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر