
عید الفطر
پاکستان میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ،ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،ملک بھر میں یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول جمعہ 30 اکتوبر کو پوری عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق کل یکم ربیع الاول ہے۔
وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق کل یکم ربیع الاول ہے ، 12 ربیع الاؤل 30 اکتوبر بروز جمعرات ہو گی، مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبئین محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وسلم مبارک
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 18, 2020
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 12 ربیع الاؤل 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہو گی، مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبئین محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وسلم مبارک ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News