حکومت نے نوازشریف کو واپس لانے کے لئے ہر سطح کے رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آدھا گھنٹہ جاری رہا جس میں وزیر اعظم نے خصوصی سیاسی کمیٹی کے قومی سطح پر اہم فیصلے کئے۔
اجلاس میں پولیٹیکل کمیٹی نے نوازشریف سے متعلق حکمت عملی طے کی جبکہ وفاقی وزراء نے نوازشریف کی واپسی کے حوالے اپنی تجاویز وزیر اعظم کو پیش کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے پولیٹیکل کمیٹی کو نوازشریف سے متعلق بریفنگ دی جس پر پولیٹیکل کمیٹی بھی نوازشریف کو وطن واپس لانے کے فیصلے پر قائم ہو گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے پیچھے بھارت اقر ملک دشمن طاقتیں ہیں۔ قوم کو نوازشریف کا اصل چہرہ دکھانا ہوگا
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف بھارت کا بیانیہ بول رہے ہیں،فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔
وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جارحانہ انداز اختیار کرنے کا حکم دیا جبکہ وفاقی وزرا کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے اجلاس میں حکمت عملی طے کی جائے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کا اب صرف ایک مقصد رہ گیا کہ پاکستان کو کمزور کیا جائے جبکہ نوازشریف کو وطن واپس لانے کے لئے تمام کوششیں شروع کرریے ہیں اور اس حوالے سے وفاقی وزراء کو بھی اہم ٹاسک دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر بھارتی سازش کو ناکام بنا دیں گے جبکہ حکومت اپنے اداروں کا دفاع کرے گی۔
پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں سات وزراء شریک ہوئے جن میں وفاقی وزیر شفقت محمود ،اسد عمر ،فواد چوہدری ، شیخ رشید ،بابر اعوان ،شہزاد اکبر شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
