
موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم عابد علی گرفتار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور موٹر وے پر پیش آنے والے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی جانب سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس نے عابد ملہی کو 33 دن بعد گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم عابد علی کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور موٹر وے پر پیش آنے والے واقعہ کو 12 روز گزرنے کے باوجود بھی ملزم عابد کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس نے عوامی آگاہی کے لئے ویڈیو اور مراسلہ بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ممکنہ طورپردرباروں ، مزاروں، مساجد اور امام بارگاہوں میں روپوش ہوسکتا ہے۔
مراسلہ کے مطابق ملزم کےحوالےسے ویڈیو کلپ کیبلز پر بھی نشر کرنے کی اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے عابد کو رواں سال کا موسٹ وانٹڈ ملزم بھی قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایک خاتون اپنے تین بچوں کے ہمراہ گجرانوالہ سے لاہور جارہی تھیں، راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے انہیں سڑک کنارے رکنا پڑا۔
کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر خاتون شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔
خاتون نے موٹروے پولیس کو فون کیا مگر موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔
اسی اثناء میں دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نقدی و قیمتی سامان چھین لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News