Advertisement
Advertisement
Advertisement

احد رضا میر اپنی اہلیہ کے شکر گزار

Now Reading:

احد رضا میر اپنی اہلیہ کے شکر گزار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احد رضا میر اپنی اہلیہ و اداکارہ سجل علی کا شکریہ ادا کر دیا۔

اداکار احد رضا میر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی گزشتہ روز منائی گئی سالگرہ کی ایک تصویر پوسٹ کی۔

احد رضا میر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کے احد کے سامنے اُن کی سالگرہ کا وہ خصوصی کیک رکھا ہوا ہے جو اُن کی اہلیہ سجل علی نے اُن کے لیے تیار کروایا تھا۔

جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احد سے کیک کھانے کے لیے انتظار نہیں ہو رہا۔

Advertisement

اداکارنے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے تمام چاہنے والوں کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکار نےاپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ واقعی میرے مداح میری فیملی ہیں۔

دوسری جانب اُنہوں نے اپنی اہلیہ سجل علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ سجل نے جو میرے لیے خصوصی کیک تیار کروایا تھا اُس کے جیسا کوئی دوسرا کیک نہیں۔

احد رضا میر نے پوسٹ کے اختتام میں اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کا حصہ بننے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ 29 ستمبر 1993ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے احد رضا میر نے دو روز قبل ہی اپنی سالگرہ منائی اور اس موقع پر سجل علی نے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے شادی کے بعد پہلی مرتبہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر احد رضا میر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی تھی۔

https://www.instagram.com/p/CFuzDrfhMS0/?utm

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر