Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلبہار کے علاقے میں رات گئے پولیس کا سرچ آپریشن

Now Reading:

گلبہار کے علاقے میں رات گئے پولیس کا سرچ آپریشن
سندھ پولیس

گلبہار کے علاقے حاجی مرید گوٹھ اور خاموش کالونی میں رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن ڈی ایس پی گلبہار کی نگرانی میں کیا گیا جس میں لیاقت آباد ڈویژن کی نفری،  موبائلز اور ایس ایچ او گلبہار نے حصہ لیا۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے علاقے کی منتخب گلیوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل کیا گیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کہا کہ سرچ اور سویپنگ آپریشن شہر میں جاری مختلف مذہبی اور سیاسی پروگرامز کی سیکورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کی خاص ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے یہ بھی کہا کہ آپریشن کے دوران پولیس مقابلے اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم محمد حارث ولد قادر بخش کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک اور مشکوک شخص سلطان ولد غلام نبی کو حراست میں لیا گیا۔

Advertisement

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر