سندھ حکومت کی جانب سے آٹے کی نئی قیمت جاری کردی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آٹے کی نئی قیمت جاری کرتے ہوئے آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت مقرر کردئیے ہیں اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی فی کلو ایک مل قیمت 41 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ آٹے کے دس کلو کے تھیلے کی قیمت 418 روپے 30 پیسے ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سندھ کابینہ ایکسل مل آٹے کی قیمت 47 روپے 86 پیسے مقرر کی تھی تاہم اب اب صوبائی حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی ہے۔
نئی قیمت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
