
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 468 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 468 پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار 381 پر بند ہوئی ہے۔
دن بھر مجموعی طورپر 360 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 252 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 95 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,922 جبکہ کم ترین سطح 41,327 رہی۔
دوسری جانب دوسری کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی- 14 پیسے کی کمی سے ڈالر 161.05 سے کم ہوکر 160.91 پر بند ہوااسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کم کے بعد ڈالر161.20 سےکم ہوکر161.10 پر آگیا۔
علاوہ ازیں سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوگی جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 14 ہزار 500روپے پر آگیا اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 643روپے کی کمی کے بعد98 ہزار 165 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا1 ڈالر کی کمی کے بعد 1903 ڈالر پر آگیا۔-
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News