وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں دیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے بعد ترجمانوں کا بھی اجلاس ہوا جس میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں سمیت سینئر قیادت شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جارحانہ انداز اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف سازشوں کو ہر صورت ناکام بنانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے معلوم ہے ملک میں انتشار کون پھیلانا چاہتا ہے جبکہ بھارت پاکستان میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملکی نہیں ذاتی ایجنڈا پر ہیں جبکہ قوم نون لیگ کی کرپشن سے واقف ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو فوج سے اس لئے مسئلہ ہے کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں، انہیں ڈیل ڈھیل نہیں مل رہی جبکہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں اور فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے۔
اجلاس میں عمران خان نے ہدایت کی کہ اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، ترجمان اور پارٹی رہنماء اپوزیشن کو ایکسپوز کریں۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیانات سے بھارت خوش ہوتا ہے، نوازشریف کو ہر صورت واپس لائیں گے لہذا ان کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
