Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف ریسلر جان سینا نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی

Now Reading:

معروف ریسلر جان سینا نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی

عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا نے دوسری شادی اپنی گرل فرینڈ شی شریعت زادے سے فلوریڈا میں خاموشی سے شادی کرلی  ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور اداکار جان سینا نے اپنی شادی کو ابھی تک تو منظر عام پر نہیں لائے۔

مزید پڑھیں

جان سیناکی فلم’’پلئینگ ود فائر‘‘کافائنل ٹریلرجاری

عالمی شہرت یافتہ ریسلرجان سیناکے مداحوں کےلئےبڑی خوشخبری،معروف ریسلرجان سینالوگوں کے چہروں...

تاہم بتایا جارہا ہے کہ جان سینا نے شادی کی ایک چھوٹی تقریب منعقد کی جس میں قریبی لوگوں نے شرکت کی۔

Advertisement

ریسلنگ کی دنیا کے معروف کھلاڑی جان سینا2012 کے بعد اب دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

یاد رہے جان سینا نے اپنی پہلی بیوی الزبتھ ہیوبرڈیو کو تین سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد 2012 میں طلاق دیدی تھی۔

43 سالہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے با ضابطہ کسی بھی چیز کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے فوٹو شوٹ کے لیے پریس کو مدعو کیا۔

جان سینا نے 2019 کے اوائل میں اداکارہ  شی شریعت زادے سے ڈیٹنگ کا آغاز کیا، دونوں کی پہلی ملاقات ’پلیئنگ ود فائر‘ کے سیٹ پر ہوئی۔

Advertisement

اس حوالے سے جان سینا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو پبلک کرنے کے قائل نہیں۔

دوسری جانب2018 میں نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے جان سینا سے تعلق کی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

Advertisement

جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا 6 برسوں سے ایک ساتھ تھے، تاہم ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

نکی بیلا کے بیان میں بتایا گیا کہ ’6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا۔

جان سینا نے مزید کہا کہ ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ جان سینا نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا۔

Advertisement

تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس رشتے کو ختم کرنے کی وجہ اپنے مداحوں سے شیئر نہیں کی۔

خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی سال 2017 کے ماہِ اپریل میں  ہوئی تھی، جبکہ سال2018،  5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔

واضح رہے کہ جان سینا نے ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر