فیروز خان نے کس کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار فیروز خان نے اپنی...
اداکار فیروز خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار
پاکستان سوبز انڈسڑری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان نے علامہ اقبال کا ایک شعر اپنے بیٹے کے نام کر دیا۔
اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
فیروز خان کے ہاں گزشتہ برس مئی میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام سلطان فیروز خان ہے۔
Advertisement
فیروز خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار اپنے بیٹ کو گودھ میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔
فیروز خان نے ایک طویل عرصے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے سلطان فیروز خان کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔
فیروز خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم ’طلوع اسلام‘ کا ایک سطر لکھا ہے۔
نوا پیرا ہو اے بلبل کہ ہو تیرے ترنم سے
کبوتر کے تن نازک میں شاہیں کا جگر پیدا
دوسری جانب فیروز خان اور بیٹے کی تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین اداکار ایاز سومرو نے ’ماشاءاللّہ‘ کا کمنٹ کیا۔
اداکار کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
فیروز خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی اس تصویر پر مداحوں نے لاکھوں لائکس کیے ہیں اور کامنٹس بھی کیے ہیں۔
واضح رہے کہ مارچ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فیروز اور علیزے کی شادی کو 2 سال کا عرصہ گزر گیا، جوڑے نے گزشتہ روز اپنی شادی کی سالگرہ بھی منائی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News