
اسلم اقبال
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے مسائل حل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے چیئرمین پاکستان کٹلری کلسٹر وزیرآباد خالد مغل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔وفد نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد میں گیس اور بجلی فراہمی کے لئے میچنگ گرانٹ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
ملاقات میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کا بڑا پروگرام شروع کیا ہے اور اس پروگرام کے تحت کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے لئے 3سے 5لاکھ تک کے لئے آسان قرضہ جات دئیے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے 30ارب سے زائد کی پنجاب روزگار سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سکیم کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دئیے جارہے ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی آبادکاری کے لئے موثر لائحہ عمل اپنایا گیا ہے۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال وفد نے مزید کہا کہ کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے مسائل حل کریں گے جبکہ کٹلری سیکٹرسے وابستہ افراد اپنی کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے پنجاب روزگار سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
وفد میں وزیراعلی معائنہ ٹیم کے چیف کوآرڈینیٹرمحمد احمد چٹھہ،حمزہ شکیل بھٹہ،شکیل احمد اور دیگر شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News