Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان تعلقات مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں پر مشتمل ہیں، چیئرمین سینیٹ

Now Reading:

پاک افغان تعلقات مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں پر مشتمل ہیں، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں پر مشتمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان افغانستان تجارت و سرمایہ کاری فورم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوروزہ سیمینار کے بہترین انتظامات پر قومی اسمبلی اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سیمینار کی بدولت ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے میں مدد ملے گی جبکہ اس سیمینار کی بدولت تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل مشکلات کو حل کرنے کا موقع ملے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ خطے کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کا انحصار رابطہ کاری، تجارتی تعاون او ربہتر سرمایہ کاری کے مواقعوں پر منحصر ہے۔

محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن پڑوس کے ویژن کو اہم سمجھتا ہے جبکہ دو طرفہ تعلقات کو اسٹرٹیجک پارٹنرشپ میں بدلنے کا وقت آگیا ہے اور موجودہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی و عوامی سطح پر راوبط کو مزید مستحکم کرنے میں مخلص ہے اور یہ اقدامات پاکستان کے افغانستان کو خوشحال دیکھنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ معاونت کاری کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی میں اہمیت کا حامل ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان مشترکہ جغرافیائی، ثقافتی و مذہبی مماثلتوں کے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے سرحد کو کھولنے، ویزہ پالیسی میں نرمی لانے اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر