نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز اسپتال کا دورہ
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز اسپتال کا دورہ کیا اور...
سماجی کارکن شنیرا اکرم سی ویو کی صفائی کے مقصد میں کامیاب ہوگئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے سوشل میڈیا سائٹس متعدد مرتبہ اپنے ویڈیو پیغامات میں ساحل کی صفائی کے حوالے سے اپنی آواز بلند کی تھی۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز اسپتال کا دورہ کیا اور...
شنیرا کی جانب سے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔
AdvertisementThere is one thing that links every single person together in Karachi, and that is we all want to see our city clean and safe! Is that too much to wish for? #OurHomeOurKarachi
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 8, 2020
شنیرا کی آواز پر کان دھرا گیا اور ساحل کی صفائی بھی کی گئی۔
شنیرا اکرم نے صاف ساحل کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اب ساحل ایسا ہی صاف رہے گا۔
AdvertisementLooks much better, just hope it stays that way! https://t.co/52ju4rUbMx
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 10, 2020
یاد رہے کہ شنیرا نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں جگہ جگہ دکھائی دینے والے گندگی کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں لاکھوں لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے کراچی کے سی ویو کی صاف ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
وسیم اکرم کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس ہوگئے تھے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔
وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ’سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحلِ سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کرلی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News