Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ یشما گِل نےنمرہ خان کا کونسا ڈائیٹنگ پلان اپنایا؟

Now Reading:

اداکارہ یشما گِل نےنمرہ خان کا کونسا ڈائیٹنگ پلان اپنایا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گِل نے اداکارہ نمرہ خان کے بتائے ہوئے ڈائٹنگ پلان پر عمل کرنا شروع کر دیا۔

نمرہ خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ اپنی بہترین دوست یشما گِل سے باتیں کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

نمرہ خان نے کس اداکارہ کو بہترین دوست قرار دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان نے اداکارہ یشما گِل کو...

دورانں گفتگو اداکارہ یشما ،نمرہ خان کے بتائے ہوئے ڈائیٹنگ پلان پر عمل کرنے پر فخر کا اظہار کر رہی ہیں۔

نمرہ خان پاکستان انڈسٹری میں اپنے منفرد انداز اور اسمارٹنس کی وجہ سے کافی مشہور ہیں جس سے اب اُن کی دوست یشما گِل بھی کافی متاثر نظر آ رہی ہیں۔

Advertisement

صرف ڈائٹنگ کے ذریعے وزن میں کمی لانے والی سُپر ماڈل نمرہ خان کا کہنا ہے کہ اُن کا بتایا ہوا ڈائیٹ پلان اتنا سخت اور مشکل ہے کہ کسی کا بھی اُس پر ایک ہفتے تک قائم رہنا ناممکن سا ہے۔

خیال رہے کیونکہ نمرہ خان اپنے ڈائیٹنگ پلان کو ایک چیلنج قرار دیتی ہیں ۔

دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یشما گِل صرف دو دن میں ہی نمرہ خان کے ڈائیٹ پلان سے تنگ آ کر کہہ رہی ہیں کہ ’اُنہیں انڈے والا برگر کھانا ہے،‘ یشما گِل اس سخت ترین ڈائیٹ سے کافی اُکتائی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

نمرہ خان نے اپنے ایک ہفتے کے ڈائٹ پلان سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’انہوں نے ایک ہفتے میں آٹھ کلو وزن کم کیا۔

اداکارہ  کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صبح کا آغاز صبح سات بجے کرتی تھیں ہیں، صبح سب سے پہلے وہ تین ابلے انڈوں کی سفیدی کھاتی ہیں اور سے اس کے آدھے گھنٹے بعد وہ ایک سیب کھاتی ہیں ، آدھے گھنٹے بعد وہ ایک مگ بھر کر سبز چائے پیتی ہیں۔

دوپہر کا کھانا وہ بارہ سے ایک بجے کے درمیان کھاتی ہیں جس میں وہ صبح کی طرح تین انڈوں کی سفیدی آدھے گھنٹے بعد ایک سیب اور اس کے آدھے گھنٹے کے بعد ایک مگ سبز چائے کا لیتی ہیں اور یہی غذا رات کے کھانے میں بھی اسی طرح دہراتی ہیں۔

Advertisement

اُن کا کہنا تھا کہ اور ہر دن وہ  ایک بار بڑا گلاس بھر کر اورنج یا سبزیوں کا جوس پیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر