بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی ساری جمہوری جماعتیں نہ صرف اسٹیج پرہیں بلکہ ایک پیج پرہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد آج کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آگے دو قدم بڑھ سکتے ہیں ، لیکن پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے پیچھے نہیں ہٹےگی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ بہادر ہیں، اپنے حقوق لینا جانتے ہیں جبکہ بلوچستان کے لوگوں نے حقوق کیلیے اپنا خون دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام کوئٹہ،کراچی یا گوجرانوالہ کے ہوں،عوام جمہوریت چاہتےہیں،عوام اپنی زمین اور وسائل کا مالک ہونے کی آزادی چاہتے ہیں جبکہ عوام بولنے اور سانس لینے کی اجازت چاہتے ہیں، یہ کس قسم کی آزادی ہےنا عوام آزاد، نا سیاست آزاد۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کی ساری جمہوری جماعتیں ایک پیج پرہیں، باقی سب کوبھی اب اس پیج پر آناپڑےگاورنہ سب کوگھر جانا پڑے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کو سوچنا سمجھنا چاہیے، گوادر، گلگت بلتستان کے بغیرکوئی سی پیک نہیں بنتا ،آج سی پیک کو گیم چینجر کہتے ہیں جبکہ سی پیک کے قیام کےلئے صدر زرداری نے چار چار سال تک محنت کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ احساس محرومی دور کرنے اور معاشی ترقی کیلئے تھا، اگر ہم چاہتے ہیں کہ سی پیک کامنصوبہ کامیاب ہو تو ہمیں مقامی لوگوں کوسی پیک کافائدہ پہنچانا پڑے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے بلوچستان کو کچھ نہیں دیا جبکہ آج بلوچستان کےعوام کوکیوں محسوس ہورہاہےکہ سی پیک میں ان کیلئے کوئی فائدہ نہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ تھر کول منصوبے میں 71فیصد کام کرنے والےوہیں کے ہی مقامی ہیں جبکہ ہم نےتھرکول منصوبےمیں پوری کوشش کی کہ سب سے پہلے مقامی افراد کوفائدہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
