
مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب کا کام احتساب نہیں بلکہ انتقام رہ گیا ہے، یہ موجودہ حکومت کے ہاتھ میں ایک ہتھیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب سے ملک کو استثنی دیا جائے کیونکہ اس ادارے کے ہوتے ہوئے پاکستان میں ترقی رک چکی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز میں کوئی اختلاف نہیں صرف حکومتی پراپیگنڈا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی راہنمائی ہی درست راستہ سابق وزیراعظم کی باتوں پر عمل ہوتا تو آج ایف اے ٹی ایف کی تلوار نہ لٹک رہی ہوتی۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی کو کیا این آر او دیں گے اس کے پاس تو آئین کے اندر دئے گئے وزیراعظم کے اختیار بھی نہیں، این آر او جیسے بیانات دینے سے پہلے وزیراعظم کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔
رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پر ایک گمراہ، انتقام سے پر ٹولہ براجمان ہے اور یہ ٹولہ صرف اداروں کے درمیان غلط فہمیاں بڑہارہا ہے، اس ٹولے سے نجات حاصل کرتے کرتے کسی بڑے نقصان کا احتمال ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ شبلی فراز بڑے آدمی کے بیٹے ہیں، انہیں اپنی وزارت تبدیل کروالینا چاہئے یا پھر فردوس عاشق اعوان بننے کی ناکام کوشش نہ کریں جبکہ شبلی فراز کی گفتگو سے احمد فراز کی روح بھی تڑپ اٹھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News