
صوبہ پنجاب میں کورونا قابو سے باہر ہوگیا ، پنجاب کابینہ کے متعدد وزراء اور بیوروکریسی کے افسران بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کے متعدد وزراء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی اور وزیر خوراک علیم خان بھی کورونا وائرس کی زد میں ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ کے ساتھ بیوروکریسی میں بھی اہم عہدوں پر فائز افسران کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چئیرمین پی اینڈ ڈی، حامد یعقوب شیخ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خوراک اسد گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News