
پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستانی سفارتخانہ ویانا کے مطابق پاکستانی سفارتخانے ویانا میں کرونا وباء پر کام کرنے والے دو پاکستانیوں میں بہترین خدمات انجام دینے پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دیوان محمد افضال اور محمد حسین خان تبسم کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دئیے گئے جبکہ دونوں پاکستانیوں کو ویانا میں پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے سرٹیفیکیٹ دئیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔
آفتاب کھوکھر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے شکر گزار ہیں۔
پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سفارتی پالیسی میں کشمیر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر موجود ہے اور پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News