صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کا جایزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر، ڈی جی اور دیگر افسران نے بریفنگ دی جبکہ محکمہ کی کارکردگی بڑھانے اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے مروجہ قوانین پر نظرثانی کا فیصلہ کیا۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ محکمہ کے مختلف شعبوں میں اوور لیپنگ ختم کرنے کے لیے قانونی ترامیم کی جائے جبکہ پنجاب ویگارنسی آرڈی ننس 1958 و رضاکار تنظیموں کی رجسٹریشن و کنٹرول آرڈیننس 1961 کو آپ ڈیٹ کیا جائے۔
راجہ بشارت نے یہ بھی کہا کہ صوبہ بھر میں پناہ گاہوں کے قیام و انصرام کے لیے پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی قائم کی جارہی ہے جبکہ بہتر مانیٹرنگ کے لیے محکمہ کے مختلف شعبوں کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل فوری شروع کیا جائے اور مکمل ہونے والی عمارات کو جلد فعال کیا جائے۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی میں سٹاف اور بجٹ کی کمی دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائے جبکہ زیر تکمیل عمارتوں کی جلد تکمیل اور نئی سکیموں پر کام فوری شروع کیا جائے۔
راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ قصر بہبود اور صنعت زاروں میں خواتین کے مزید کورسز شروع کیے جائیں جبکہ سٹاف کی کیپسٹی بلڈنگ اور آگاہی کے لیے بھی موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے ہونے والے اجلاس میں چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
