Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری قرارداد میں ہر مذہب کے احترام کا ذکر کیا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

ہماری قرارداد میں ہر مذہب کے احترام کا ذکر کیا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری قرارداد میں ہر مذہب اور ہر پیغمبرع کے احترام کا ذکر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں خاکوں کی اشاعت پر پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے اندر شدید غم و غصہ اور اضطراب کی کیفیت تھی، اس حوالے سے قومی اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی

ہماری قرارداد میں ہر مذہب اور ہر پیغمبرع کے احترام کا ذکر کیا ہے جبکہ اس قرار داد کے ذریعے ہم نے بھرپور طریقے سے پاکستان کی عوام اور حکومت کے جذبات کی عکاسی کی ہے اور اسی جذبے کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ہم ایک قرارداد، اس حوالے سے پیش کریں اور او آئی سی نیویارک میں، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد پیش کرے تاکہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا تدارک کیا جا سکے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی کوشش ہو گی کہ ہم 15 مارچ کے دن کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منظور کروائیں، اس طرح کے بیانات سے فرانس سمیت پورے یورپ میں لاکھوں کی تعداد میں مقیم مسلمانوں کیلئے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اس سے معاشرے تقسیم ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرک کو بذریعہ خط، اسلام مخالف بیانات یا مواد کی تشہیر نہ کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ جب ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں تو انہیں بھی ہمارے جذبات کا احترام کرنا ہو گا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں اسلاموفوبیا کا ذکر کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ کچھ عرصہ قبل جب چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ حرکت کی تو اس پر ہم نے شدید ردعمل دیا، ہم مسلسل اس جانب دنیا کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور یہ ہم کرتے رہیں گے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہوتا اگر اس معاملے پر سیاست کی جاتی لیکن مجھے خوشی ہے کہ پارلیمنٹ میں سیاست سے بالاتر ہو کر، متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر