Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنعت و تجارت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے،عثمان بزدار

Now Reading:

صنعت و تجارت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے،عثمان بزدار
پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں خصوصی طورپر صنعت و تجارت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  سے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے سابق صدر اور ڈیرہ غازی خان ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب صدر خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات ہوئی جس میں میں جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ جلال الدین رومی کو ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر  منتخب ہونے  پر مبارکباد دی جبکہ خواجہ جلال الدین رومی نے ڈیرہ غازی خان میں صنعت وتجارت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں صنعت و تجارت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جبکہ تاجر اور صنعتکار برادری کے لئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مظفر گڑھ میں ملکی تاریخ کاسب سے بڑا انڈسٹریل زون بنا نے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ اس صنعتی زون کے قیام سے خطے کی معاشی تقدیر بدل دیں گے۔

Advertisement

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کے لئے اراضی فراہم کی جائے گی جبکہ ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا جلد  افتتاح کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا جبکہ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے ذریعے  پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے-

ملاقات میں ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی حکومت پنجاب کے کورونا ریلیف پیکیج او ردیگر اقتصادی اقدامات کو سراہتی ہے-

خواجہ جلال الدین رومی نے یہ بھی کہا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کا ویژن اور کاوشیں لائق تحسین ہے جبکہ پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول پیدا ہونے سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب صدر خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے جبکہ تاجر برادری کوہ سلیمان میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ہیلتھ او رایجوکیشن کے منصوبوں میں معاونت کرے گی-

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر