Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرسٹر شہزاد اکبر کی برطانیہ کے  ہائی کمشنر سے ملاقات

Now Reading:

بیرسٹر شہزاد اکبر کی برطانیہ کے  ہائی کمشنر سے ملاقات
کرسچن ٹرنر

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سے دفتر میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات میں  وزارت داخلہ کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ری ایڈمیشن ایگریمینٹ اور ایکسٹراڈیشن ٹریٹی کے متعلق تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین ملزمان کے تبادلے کے معاہدے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تعاون پر اتفاق ہوا۔

 میٹنگ میں  کہا گیا کہ مذکورہ معاہدوں پر جلد از جلد عمل درآمد کے لئے پاکستان اور برطانیہ کی حکومت مل کر کام کرے گی۔

واضح رہے اس سے قبل برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement

اپنے جاری کردہ پیغام میں کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ یہ میرا شمالی علاقہ جات کا پہلا دورہ ہے، یہاں کے مناظر اور پہاڑ بہت خوبصورت ہیں، یہ خوبصورتی ساری دنیا میں مشہور ہے، یہاں بھی موسمی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونا ہم سب کے لیے ضروری ہے، یوکے ایڈ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، ان میں مقامی آبادی کے ساتھ مل کر موسمی تبدیلی کا مقابلہ کرنا بھی شامل ہے،یوکے ایڈ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہنگامی صورت حال اور سیلاب سے بچاو کے لیے بھی امداد فراہم کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر