
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا مقصد این آر او ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا ضلع اپر دیر کے علاقے کا دورہ کیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دیر ایکسپریس وے تعمیر کرنے جبکہ اپر دیر میں چھوٹی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 35 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اپوزیش جماعتیں تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ موجودہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ دیر ایکسپریس وے صوبائی حکومت کی طرف سے دیر کے عوام کے لیے تحفہ ہے، علاقے میں سیاحتی صنعت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیبل کار کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے، جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
محمود خان نے کہا کہ اپر دیر میں صنعتوں کے فروغ کے لیے مقامی بجلی کم قیمت پر مہیا کی جائے گی جبکہ چھوٹے بجلی گھر قائم کرنے کے لیے ایک ارب روپے منظور ہو چکے ہیں، جلد عملی کام شروع ہو جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کی بالادستی اور سزا و جزا کا نظام پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News