وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کی ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ہوئی جس میں صوبے کی گورننس پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ اپوزیشن کے جلسوں میں کورونا ایس او پیز سمیت حفیظ سنٹر میں آتشزدگی سے بھی آگاہ کیا۔
یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچے ہیں جبکہ شبلی فراز، سید فخر امام، شہزاد اکبر اور چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
لاہور دورے میں وزیراعظم راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
دورے کے دوران بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جبکہ وزیر اعظم سے پنجاب کابینہ کے سینیر اراکین بھی ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
