پی ٹی آئی رہنماء خرم شيرزمان نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء خرم شيرزمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف اس وقت دوسرے الطاف حسین بن چکے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ الطاف حسین کی طرح نواز شریف پر بھی پابندی لگائی جائے جبکہ نواز شریف براہ راست ملکی دفاعی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
خرم شيرزمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کو لندن سے سیاست کنٹرول کرنے نہیں دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ ملک کے غدار آئین کی پاسداری کی باتیں کرتے اچھے نہیں لگتے اور اگر نواز شریف آئین کے پاسدار ہیں تو عدالتی حکم پر وطن واپس آئیں۔
خرم شيرزمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اب لیگی قیادت کے لیے لیڈر نہیں گیڈر بن چکے ہیں جبکہ ووٹ کو عزت دینے والے صرف نوٹ کو عزت دیتے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شيرزمان کا مزید کہنا تھا کہ لنڈن کی سڑکوں پر سیر سپاٹے والے قائد غیرت کا مظاہرہ کرکے وطن واپس آئیں اور ن لیگ کے محب وطن رہنماء اپنے ضمیر کا فیصلہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
