صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پاکستان فٹ وئیر مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عمران ملک کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں فٹ وئیر سیکٹر کو درپیش مسائل اور فٹ وئیر کی برآمدات بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر مناسب جگہ پر فٹ وئیر پارک بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر نے تمام اضلاع میں فٹ وئیرسیکٹر کے تمام چھوٹے بڑے یونٹس کی میپنگ کرنے کی ہدایت دی جبکہ فٹ وئیر سیکٹر کے فروغ کے لئے فٹ وئیر پالیسی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔
اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تمام صنعتی یونٹس کی میپنگ کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے جبکہ ٹیوٹا سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فٹ وئیر کے حوالے سے جدید کورس تیار کرے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ فٹ وئیر سیکٹر کی برآمدات بڑھانے کی بڑی گنجائش ہے، اسکا پورا فائدہ اٹھا یا جائے جبکہ فٹ وئیر روز گار کی فراہمی کابڑاسیکٹر ہے، تمام مسائل حل کریں گے۔
ملاقات میں چئیرمین عمران ملک نے کہا کہ فٹ وئیر سیکٹر کو نظر انداز کیا جاتا رہا، حکومت تعاون کرے تو یہ بڑا برآمدی سیکٹر بن سکتا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت ،چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا اور متعلقہ افسران نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
