فرانسیسی وزیر صحت نے فرانس میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں عالمی وبا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد فرانسیسی حکومت نے پیرس میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں پیر سے بارز اور کیفے بند ہونگے، جبکہ سماجی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فرانس میں تقریباً 17 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیال رہے فرانس میں کوروناکیسز کی تعداد 6 لاکھ سےزائد ہے جبکہ ہلاکتیں 32 ہزار سےزیادہ ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ فرانسیسی وزیر صحت نے کہا ہے کہ کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو پابندیاں لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
