کیا جنت مرزا ٹک ٹاک چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہے؟
پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا اہم اعلان مداح حیران...
معروف ٹک ٹاک اسٹار اب بہت جلد فلم میں اداکاری بھی کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم ساز سید نور ملک جلد ایک نئی فلم شائقین کے لیے پیش کر رہے ہیں جس میں ہیروئن کا کردار ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ادا کررہی ہیں۔
فلم ہدایت کار سید نور پنجابی سنیما کے بحالی کی کوششوں میں کردار ادا کرتے ہوئے ‘تیرے باجرے دی راکھی’ کے نام سے فلم بنارہے ہیں۔
سید نور نے بتایا کہ فلم کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
تاہم عالمی وبا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والا دیگر کام جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اس فلم میں مصطفیٰ قریشی اور ان کے بیٹے عامر قریشی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
علاوہ ازیں سید نور کی فلم کی ہیروئن ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا ہیں اور یہ ان کی پہلی فلم ہے۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ صائمہ، عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ، افتخار ٹھاکر، آغا ماجد، سلیم البیلا اور صائمہ سلیم جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
سید نور کی اس فلم کی شوٹنگ لاہور اور ملحقہ دیہاتوں میں کی گئی ہے، فلم کی موسیقی ذوالفقار نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی کہانی سیدنور نے لکھی ہے۔
واضح رہے ہدایت کار نے وفاقی وزیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ کی جانب سے فلم انسٹیٹیوٹ بنائے جانے کے اعلان کو بھی سراہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News