رابی پیرزادہ کا خواتین کے حوالے سے اہم پیغام جاری
رابی پیرزادہ نے خواتین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری...
شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے تُرک صدر رجب طیب اردوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یاد رہے رابی پیرزادہ گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسرکرنا شروع کر دی۔
Rajab Tayyab Erdogan is one of the most influential leaders of the Islamic world. He has always tried to unite the Muslim Ummah and has raised his voice against the oppression on Muslims. I wish I could gift this painting to @rterdogan_ar pic.twitter.com/QVRC1Dphjl
Advertisement— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) October 8, 2020
تاہم رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دو تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ تُرک صد رجب طیب اردوان کی پینٹنگ بناتی نظر آرہی
رابی پیرزادہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں لکھا کہ رجب طیب اردوان عالمِ اسلام کے عظیم رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔
رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’اُنہوں نے ہمیشہ اُمت مسلمہ کو متحد رکھنے کے لیے کوششیں کی ہیں اور دُنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی ہے۔‘
دوسری جانب رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں تُرک صدر کے لیے خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ میں یہ پینٹنگ رجب طیب اردوان کو تحفے میں دوں۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News