
پشاور میں ایک اور ڈھائی سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے ضلع چارسدہ میں چارسدہ میں اغواء ہونے والی ڈھائی سالہ بچی زینب کو جنسی زیادتی کے بعد سفاکی سے قتل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ پڑانگ کے حدود شیخ کلی میں اغواء ہونے والی ڈھائی سالہ بچی زینب کی نعش جبہ کورونہ کے کھیتوں سے برامد ہوئی۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل اقبال خان کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گزشتہ روز بچی کو گھر کے سامنے سے اغواء کیا تھا ، والد اختر منیر نے آج تھانہ پڑانگ میں بچی کے گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی۔
ڈی ایچ کیو چارسدہ کے میڈیکل افیسر میمونہ کے مطابق پوسٹ مارٹم اور میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
میڈیکل افیسر میمونہ نے مزید کہا کہ ملزمان نے بچی کے پیٹ کو تیز دھار آلے سے چھیرکر قتل کیا،بچی کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News