Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمہوریت کا دعویٰ دار بھارت دہشت گرد ملک ہے،مشعال ملک

Now Reading:

جمہوریت کا دعویٰ دار بھارت دہشت گرد ملک ہے،مشعال ملک
مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کا دعویٰ دار بھارت دہشت گرد ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو بھیڑ بکری سمجھ رکھا ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہدنیا میں جانوروں کے لیے قوانین موجود ہیں لیکن کشمیر میں انسانوں کے لیے بھی کوئی قانون موجود نہیں۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ سرینگر میں بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو گاڑی تلے کچل ڈالا جبکہ بھارتی فورسز نے پہلے بھی کئی کشمیری نوجوان کو گاڑی تلے روند کر شہید کیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی کی مرتکب یے، اقوام متحدہ بھارتی فوج کی کشمیر میں دہشتگردی بند کروائے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا تھا کہ بھارتی فورسز سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو قتل اور گرفتار کررہی ہے، سری نگر کے علاقے رامباغ میں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارتی فورسز کے وحشیانہ ہتھکنڈے بہادر کشمیری عوام کی ہمت کم نہیں کریں گے جبکہ بھارتی سرکار کی غیر قانونی حرکتوں اور مظالم کی نئی لہر سے حق خود ارادیت تحریک مزید ابھرے گی۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا تھا کہ کوئی بھی چیز انہیں خود ارادیت کے خواب کو عملی جامہ پہنانے سے روک نہیں سکتی ہے، ہندوستان کی غیر انسانی قوتیں سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر