آئین اور جمہوریت کے فروغ کو کچل دیا گیا، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار محسن عباس حیدر نے اپنی ذات کے حوالے سے اہم باتیں بتا دی۔
اداکار محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGXRaYWMwu2/?utm
محسن عباس کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں اداکار نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں آدھے رشتے اس لیے کھو دیے کیونکہ وہ بے غیرت نہیں ہو پائے تھے۔
اداکار نے ایک فوٹو شیئر کی ہے جو کہ اُن کی ایک فیس بک پوسٹ کا اسکرین شاٹ ہے۔
محسن عباس حیدر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو میں لکھا ہے کہ ’میں نے اپنی زندگی میں آدھے رشتے صرف اس وجہ سے کھو دیے کہ میں ’’بے غیرت‘‘ نہیں ہو پایا۔‘
انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس نہیں، فخر ہے۔ الحمداللّٰہ‘ اس کے آگے انہوں نے دو ایموجیز بھی بنائے ہیں۔
یاد رہے کہ محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے اُن پر الزامات عائد کیے تھے کہ وہ اُنہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ محسن عباس حیدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News