سنگاپور،عالمی وبا کے دنوں میں بچے کی پیدائش پر بونس کا اعلان
سنگاپور کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے دنوں...
دنیا کی طویل ترین پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار کر لی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور سے لگ بھگ 19 گھنٹے کی طویل ترین پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار کر لی۔
طویل ترین پرواز کے لیے طیارہ سنگاپورایئرپورٹ سے اڑان بھرے گا جس کی منزل امریکی ریاست نیوریاک ہوگی۔
یاد رہے کہ اس پرواز کا دورانیہ 18 گھنٹے 40 منٹ ہوگا جسے دنیا کا طویل ترین سفر قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس مشن کے لیے ایئربس کے اے 350-900 ایکس ڈبلیو بی طیاروں کو استعمال کیا جائے گا جن میں 42 بزنس کلاس ، 24 پریمئیم اور 187 اکانومی نشستیں ہوں گی ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کی طویل ترین پرواز کا اعزاز سنگاپور ایئرلائنز کے پاس ہی ہے۔
جو امریکی ریاست نیوجرسی تک جاتی ہے جس کا فاصلہ 8285 ناٹیکل میل بنتا ہے۔
واضح رہے کہ سنگاپور کے چیانگ ایئرپورٹ سے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے اس روٹ میں یہ پرواز 8287 ناٹیکل میل کا سفر طے کرے گی، یہ پرواز آئندہ ماہ 9 نومبر سے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News