ماورہ حسین کی خوبصورتی اور پیغام نے مداحوں کے دل جیت لیے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل ماورہ حسین نے سوشل میڈیا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ حسین اور اداکار امیر جیلانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماورہ حسین اور اداکار امیر جیلانی نے ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصایور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کی گئی۔
دوسری جانب اداکار امیر جیلانی نے کام کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور حال ہی میں اداکارہ ماورہ حسین کے ساتھ ایک ڈرامے میں بھی ساتھ کام کیا۔
تاہم دونوں اداکاروں کے کام کومداحوں کی جانب سے بھی بہت سراہا گیا اور دونوں کی جوڑی کو بھی بہت محبت ملی۔
البتہ ماورہ حسین نے بہت سے ڈراموں اور فلم میں جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں پہلے ہی گھر کر لیا تھا اور بس یہ ہی نہیں بلکہ اداکارہ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی کام کیا۔
بالی ووڈ میں کی جانے والی اداکاری کی وجہ سے بھی اداکارہ ماورہ حسین کے پاکستان اور دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی مداح موجود ہیں۔
واضح رہے کہ حال میں نئے کلیکشن فوٹو شوٹ کی تصاوروں کو جس میں اداکارہ ماورہ حسین اور امیر جیلانی موجود ہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News