
ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں، ناصر شاہ
صوبائی وزیر بلدیات واطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ ٹیکس محصولات وفاق کو دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات واطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہپیپلزپارٹی پہلے ہی اقتدارمیں ہے، ہمیں اقتدار کی بھوک نہیں۔
In the current political situation in Pakistan, it is necessary to understand the politics of the PPP. Under the leadership of @BBhuttoZardari , our struggle is not to gain power but to save real democracy here. We already have the power and giving maximum revenue to federation.
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) October 1, 2020
اپنے پیغام میں سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ، ہماری جدوجہد اقتدار حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ جمہوریت کو بچانے کے لیے ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات واطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ سب سے زیادہ ٹیکس محصولات وفاق کو دیتا ہے،مخالفین کو موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں پیپلزپارٹی کی سیاست کو سمجھنا ہوگا۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ضلعہ وسطی کے دورے میں کہا تھا کہ ضلع وسطی میں وہ طریقہ کاربنائیں گے جس کی وجہ سے سے سڑکوں پر گندگی نہ ہو۔
اس مو قع پر ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جلدہی بہتری لا کر عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر بلدیات نے مزید کہا تھا کہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے فنڈز کم مل رہے ہیں، ہماری نیت صاف ہے اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News