
مشہور پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر سٹار شام ادریس نے اپنے تمام تر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
یوٹیوبر سٹار شام ادریس نے بتایا کہ ان کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی ہے جس کی پیدائش 10 ستمبر 2010 کو ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں شام ادریس نے جنوری 2019 میں سحرعرف فروگی سے شادی کی تھی جو ان کی دوسری بیوی ہیں اور ان سے ایک بیٹی بھی ہے۔\
پاکستانی کینیڈا کے یوٹیوبر نے انکشاف کیا کہ اس کی شادی تقریبا 10 سال قبل ہوگئی تھی لیکن بدقسمتی سے انھیں کچھ ہی مہینوں میں اس شادی کو ختم کرنا پڑا۔
دوسری جانب کینیڈا کے یوٹیوبر نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کو اسپاٹ لائٹ سے دور رکھا ہے اور اس وجہ سے کسی کو بھی میری پہلی بیٹی کا نہیں معلوم تھا۔
تاہم بیٹی کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ خبر تمام لوگوں کو دے رہا ہوں۔
شام نے بیٹی کے مستقبل کےحوالے سے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی سے مشورہ کیا اور اجازت بھی دی کے وہ جس فیلڈ میں جانا چاہتی ہے جائے۔
شام ادریس نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے میں کافی پُرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ شام ادریس نے اپنی بیٹی دعا کے بارے میں بتایا کہ اکثر دعا کو ویڈیوز میں دیکھیں گے اور یہ بھی بتایا کہ دعا نے بھی اپنے والد کی طرح اپنا یوٹیوب چینل شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News