افغانستان
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسے کرے حکومت کو خطرہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے میڈیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہعوام جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں وہ اپوزیشن کیساتھ نہیں۔
اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے لیے چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں۔
چودھری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپوزیشن کی ریلی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈال رہی ، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں احتجاج اپوزیشن کا حق ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے مزید کہا کہ سیکورٹی انتظامات ضروری ہیں جن کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ مڈٹرم انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا الیکشن2023میں ہوںگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
